چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے کئی نام زیر گردش ، مصطفیٰ رمدے سب سے مضبوط امیدوار

قومی ٹیم

ذکاء اشرف کے استعفیٰ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے کئی نام زیر گردش ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے کیلئے زیر گردش ناموں میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں تاہم سب سے مضبوط امیدوار مصطفیٰ رمدے کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر اہم ترین شخصیات بھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے لائن لگائے کھڑی ہیں۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

پی سی بی میں گذشتہ کافی عرصے سے مسائل چل رہے ہیں، مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے معاملات جمود کا شکار رہے ہیں ، ذکا اشرف نے بھی بے اختیار رہنے پر استعفے کو ترجیح دی، ان کے ساتھ رکن گورننگ بورڈ بننے والے مصطفیٰ رمدے اب بھی برقرار رہیں گے، دوسرے رکن کے طور پر نجم سیٹھی فیورٹ ہیں۔اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، احمد نواز سکھیرااور عارف سعید کے نام بھی گردش کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےدوبارہ پیشکش کی تھی، محمد وسیم کا انکشاف

دوسری جانب ذکا اشرف نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے، میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتا تھا مگر کام کرنے کی آزادی نہ ملی، ایسے میں عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب اپنے کاروبار پر مکمل توجہ دوں گا۔ سب سے بڑی چیز آپ کا وقار ہوتا ہے، اسی لیے میں نے ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے سب نے بہت محنت کی ،ذکااشرف

ادھر ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے لائے ہوئے کئی آفیشلز کی پوزیشنز خطرے میں پڑ گئی ہیں، قومی کرکٹ  ٹیم کے کوچز کا بھی عہدوں پر برقرار رہنا بہت دشوار ہو گا، اگلے چند روز بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اس دوران کئی بڑے فیصلے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں