پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 692 پوائنٹس کااضافہ

pakistan stock market پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی دیکھنے میں آئی،100انڈیکس میں 692 پوائنٹس کااضافہ ہو گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 63ہزار 895پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 893 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے 100 انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 279روپے 80پیسے کا ہوگیا

گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس364 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 63 ہزار 202 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 11کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 165 روپے مالیت کے 23 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 800 شیئرز کا لین دین ہوا۔


متعلقہ خبریں