تحریک انصاف مردان اور سوات کےامیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مردان اور سوات کے امیدواروں کو بھی انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔

این اے 21 مجاہد خان انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر، این اے 22 عاطف خان انتخابی نشان درانتی / لور، این اے 23 علی محمد خان ڈالفن کے انتخابی نشان الیکشن لڑیں گے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

جبکہ  پی کے 54 زرشاد خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 55 طفیل انجم انتخابی نشان تکیہ/ بالخت، پی کے 56 امیر فرزند خان انتخابی نشان چارپائی، پی کے 57 ظاہر شاہ طورو انتخابی نشان ہواء جہاز، پی کے 58 عبدالسلام آفریدی انتخابی نشان فاختہ/ کبوتر ، پی کے 59 طارق اریانی انتخابی نشان ویل چیئر کا انتخابی نشان مل گیا ہے۔

اس کے علاوہ  پی کے 60 پرمردا افتخارعلی مشوانی انتخابی نشان ”پنکھ“اورپی کے 61 احتشام خان ایڈوکیٹ کو انتخابی نشان فاختہ الاٹ کیے گئے ہیں۔

لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

علاوہ ازیں سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرد یئے گئے این اے ٹو پر ڈاکٹر امجد کو چائے جوش کا نشان الاٹ کردیا گیاہے۔

این اے تھری پر سلیم الرحمن کو چمٹا نشان، این اے فور پر سہیل سلطان کو بکری کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ پی کے فور پر علی شاہ خان کھسہ نشان، پی کے پانچ پر اختر خان ایڈوکیٹ کو پریشر ککر،سوات کے پی کے چھ پر فضل حکیم کو بھی پریشر ککر پر الیکشن لڑیں گے۔

 الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے بلے بازکے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری

اسی طر ح سوات پی کے سات پر ڈاکٹر امجد علی کو توا /تبخے،سوات پی کے آٹھ پر حمیدالرحمان کو زبان،سوات پی کے نو پر سلطان روم کو سبز مرچ اورسوات پی کے دس پر محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان مل گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp