انتخابات 2024، پی ٹی آئی سے تین بھائی امید وار، دو بھائی آمنے سامنے آگئے

پی ٹی آئی pti

کراچی، عام انتخابات 2024 میں پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے دوران کچھ دلچسپ چیزیں بھی سامنے آئیں ہیں۔

عام انتخابات2024  میں کراچی سے ایک بھائی ایم کیوایم پاکستان اور دوسرے بھائی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائر یکٹر جنرل افتخار قائم خانی پی ایس 109 سے پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

جبکہ ان کے بھائی ذوالفقار قائم خانی کو پیپلز پارٹی نے پی ایس 103 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ابتدائی فہرست کے مطابق سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر علیم عادل شیخ این اے 238 شرقی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے

جبکہ این اے 232 کورنگی سے ان کے بھائی علیم عادل شیخ الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کے تیسرے بھائی نعیم عادل شیخ پی ایس 123 وسطی سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں