سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان


پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کے بعد سابق خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے بھی آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری پارٹیاں کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اور کارنر میٹنگزسمیت بڑے قافلوں میں شرکت کی اور ہر فورم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیاگیا۔ 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سےمیں حصہ لوں گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں دانیال عزیز کو نظر انداز کیے جانے پردانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے نارروال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

گلیپ سروے، الیکشن 2024، پی ٹی آئی مقبولیت کھونے کے باوجود ن لیگ سے آگے

ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے نظر انداز کیے جانے پر آزاد حیثیت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اسپتال میں تھا تو ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کرسکا۔ مسلم لیگ ن نے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور ن لیگ میں پاور پالیکٹکس ہوئی ہے۔

دانیال عزیز کا  کہنا تھا کہ میں بالکل الیکشن لڑوں گا جبکہ مہنگائی پر بات کرنے پر مجھے ن لیگ نے ٹکٹ نہیں دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں