عمران خان این اے 122 اور 89 سے الیکشن کیلئے نااہل ، یاسمین راشد کو اجازت مل گئی

عمران خان یاسمین راشد

 الیکشن ٹربیونلز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی جبکہ یاسمین راشد کو الیکشن کی اجازت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عمران خان ، یاسمین راشد اور دیگر کے کاغذات مسترد کیے جانے کے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

این اے 89 سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں  اور ان کے تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جبکہ (ن) لیگ کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کر دیا۔

علاوہ ازیں راولپنڈی الیکشن ٹربیونل نے این اے 89 میانوالی سے بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی ، جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی 4 اپیلوں پر فیصلہ سنادیا

دوسری جانب اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔

نواز شریف بہادر ہیں تو میرے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دکھائیں ، یاسمین راشد کا چیلنج

الیکشن ٹربیونل نے یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور این اے 130 سے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔


متعلقہ خبریں