انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، 281.10 روپے کا ہو گیا

ڈالر (dollar)

ڈالر کی قدر مزید کم ، روپے کی قیمت بڑھ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ماکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہو گئی، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہو کر 64 ہزار 393 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں