پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہونگی؟ اعلان کردیا گیا


2024 کے اوائل میں تیل کی کم طلب اور زیادہ پیداوار کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق گزشتہ سال خام تیل کی قیمتیں نومبر اور دسمبر میں کم ہوئیں جس کی وجہ کمزور عالمی معیشت ہے اور امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کی وجہ سے تیل کی طلب میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگرچہ خام تیل کی سپلائی فی الحال طلب سے زیادہ ہے لیکن 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے بصورت دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل سستا

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی تھے۔

2024میں امریکی ڈالر کی قیمت 325 روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی

لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں