شہزاد اکبر، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم


احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کے اثاثے اور بینک اکائونٹس منجمد کر دیے ہیں۔

موقر قومی اخبار کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض، علی ریاض،زلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ایک وکیل ضیاء المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے، ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ان کے ناموں پر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے ملک بھر کے ریونیو افسران کو ملزمان کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دینے کے ساتھ کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کے کھاتوں کو منجمد کریں اور لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں۔


متعلقہ خبریں