خام تیل کی قیمتوں میں کمی

crude oil

سعودی عرب نے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کردی۔

لندن میں برینٹ آئل کے نرخ ایک فیصد یعنی 86 سینٹ کی کمی سے 77.9 ڈالر فی بیرل کے نرخ تک آگئے۔ دوسری طرف یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے نرخ 1.15 فیصد 85 سینٹ کی کمی سے 72.96 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا

سعودی عرب نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے رسد بڑھائے جانے اور غیر معمولی مسابقت کے باعث نرخ گرائے ہیں۔ سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔

سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔

پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ تھے۔

16دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71160بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 23دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3202ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ تھے۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

16دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ گئی تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق 23دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31982بیرل، پی پی ایل 11175، ماڑی گیس 689اور پی او ایل کی خام تیل اوسط یومیہ پیداوار 4179بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسی طرح او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 725، پی پی ایل 584، ماڑی گیس 925 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 61ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں