سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید علیل ہو گئے ، فرائض سرانجام دینے سے معذرت


سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان علیل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ہفتے سے سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، سیکرٹری کی علالت کے باعث الیکشن کمیشن میں کام متاثر ہے۔

عالمی مبصرین کو انتخابات میں آنے کی دعوت دی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے بتایا کہ علالت کے باعث فرائض سرانجام نہیں دے سکتا ، چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو علاج کرانے اورآرام کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تحریری استعفی ٰنہیں بھجوایا۔

ترجمان الیکشن کمیشن قراۃ العین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، پچھلے کچھ دنوں سےسیکرٹری کی صحت خراب تھی، وہ اس سے پہلے بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض ادا کرینگے، الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاترکام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں