پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ کل سینیٹ میں جو کچھ ہوااس پر ہمارے تحفظات ہیں،سینیٹ میں پلانٹڈ قرارداد پیش کی گئی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ کچھ لوگ پروجیکشن کے لیے وقت سے پہلے بہت سی باتیں کرجاتے ہیں۔ اس وقت ملک میں پی ٹی آئی کی ہوا ہے،تحریک انصاف کوالیکشن میں ہرانا آسان نہیں ہو گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی
انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کابیان صرف بیرسٹرگوہر اور سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دے گا،پی ٹی آئی کی کمیونیکیشن پر بند باندھ دیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، جبکہ سینیٹ قرارداد پر پارٹی کے اپنے سٹینرز کو کل ہی شوکازنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
عمر تنویر بٹ کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو خیبرپختونخوا میں متحرک کرنے میں اہم کردار علی امین گنڈاپور نے کیا ہے۔