متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی کہ امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش برستی رہے گی جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گی۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں، گلگت بلتستان اور کراچی میں بارش کا امکان
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارش اور درجہ حرارت میں کمی اس سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔ دن کے وقت موسم معتدل اور رات کو سرد رہے گا اور اوسط درجہ حرارت 16سے 20ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک علاقہ بحیرہ احمر کے موسمی دباؤ میں بھی رہے گا نیز بادل چھائے رہیں گے جب کہ بعض اوقات شمال مغربی ہواؤں سے متاثر رہے گا جس سے علاقے میں گرد وغبار اور دھند میں اضافہ ہوگا۔