الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استور حلقہ 13 کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق استور حلقہ 13 میں 9 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
گلگت بلتستان استور ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی کے خورشید خان کامیاب
چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ دیتے ہوئے استور کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہ
استور میں ضمنی الیکشن وقت پر ہونگے ۔
واضح رہے کہ استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد خورشید خان لیڈ پر تھے۔