اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں دکان میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے دھوئیں کے بادل پھیل گئے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں متاثرہ جگہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ جوتوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ سے تین دکانیں جل گئیں۔
دکانوں میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔