اسلام آباد والوں کو 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا


اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے گڈو پاور پلانٹ کا آپریشن دوبارہ شروع نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں آئیسکو نے کہا کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی نارمل سپلائی بحال ہوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی، معزز صارفین کو پیش آنے والی تکلیف کے لئے معزرت خواہ ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں