کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلوں پر اپیلیں کل سے دائر ہوں گی


عام انتخابات 2024ء کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل کل پیر سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔  اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

جس ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے خواجہ آصف نے ڈپٹی کمشنر بنوا دیا، ریحانہ امتیاز

واضح رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران  کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی گئیں ، کاغذات نامزدگی  مسترد کیے جانیوالوں میں نامور سیاستدان بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں