سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
میر علی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے ہتھیار، گولہ بارود برآمد کر لیا، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔