ملک میں روزمرہ استعمال کی 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اسلام آباد میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ
ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.37 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر43.25 فیصدکااضافہ ہواہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے افراط زربارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 8.66 فیصد، ٹماٹر1.01 فیصد، اڑھائی کلوبناسپتی گھی 0.61 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.44 فیصد، انڈے 0.40 فیصد، سرسوں کاتیل 0.24 فیصد، گڑ 0.19 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 0.15 فیصدکی کمی ہوئی۔
دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری
پیاز کی قیمت میں 15.21 فیصد، چکن 4.76فیصد، دال مونگ 2.90 فیصد، دال چنا 2.89 فیصد،چینی 1.35 فیصد، کیلا 1.05 فیصد، دال مسور0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 0.54 فیصدکااضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
روس اور ایران کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ
17733روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.41 فیصد، 0.38 فیصد، 0.39 فیصد اور 0.35 فیصدکااضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’’سنوائی‘‘ کا آغاز کر دیا
واضح رہے صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتاہے۔