عمران خان مجھے اگلے 2 تین سال تک جیل میں ہی نظر آتے ہیں، ارشاد بھٹی کی پیش گوئی


سینئر صحافی وی تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی انہونی نہ ہو جائے تو عمران خان مجھے اگلے 2 تین سال تک جیل میں ہی نظر آتے ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ مجھےنہیں لگتا کہ تحریک انصاف اتنی میجورٹی کیساتھ جیت جائے اور حکومت بنا لے۔

22 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر پیغام پہنچایا گیا، زاہد گشکوری

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے یہی بہت ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے اور قومی اسمبلی میں پہلے تین نمبروں میں سے کسی پر آجائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بلا چل جائے اور ووٹر نکل آئے اور یہ بھی ہو  سکتا ہے کہ ووٹر نہ بھی نکلے یہ دونوں صورتیں ہو سکتیں  ہیں۔

22 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر پیغام پہنچایا گیا، زاہد گشکوری

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میں شروع دن سے اس حق میں نہیں ہوں کہ جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے کسی ایک شخص کو بھی رعایت نہیں ملنی چاہیے انہیں سزا ہونے چاہیے۔

لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری جماعت سانحہ 9 مئی میں ملوث نہیں تھی، پونے دو کروڑ ان کے ووٹر ہیں،وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جو عدالتوں سے بری ہو جاتا ہے اسے سیاست کرنے کا پورا حق ہے۔


متعلقہ خبریں