سینئر صحافی و تجزیہ کار زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ 22 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا ایک وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملا ہے اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام چیف الیکشنر کمشنر کو پہنچایا گیا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئےہم انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ایک وکیل نے عمران خان کا انہیں میسج دیا ہے کہ آپ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، ڈٹے رہیں اور استعفی نہ دیں۔
سابق وزیراعلی سندھ کے مقابلے میں انکی بھتیجی میدان میں آگئیں
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کوکہا گیا کہ بانی تحریک انصاف نے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بیانات لوگوں کیلئے ہوتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر ٹرسٹ کرتی ہے۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: