لاہور کے حلقہ این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔
شہری محمد ایاز کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول نے اپنے کاغذات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے۔
دہشتگروں کی رہائی کے پیچھے کون لوگ تھے، تحقیقات ہونی چاہئے، بلاول بھٹو
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز كے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے ، لہذا یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہو رہی ہے ۔
بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہو گی۔