پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائیگا۔

یاسر عرفات بطور ہائی پرفارمنس کوچ اپنی زمہ داری سرانجام دیں گے۔ دونوں غیرملکی کوچز کی خدمات صرف آسٹریلیا سیریز تک ہی محدود رکھی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائیگا ،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یاسر عرفات ہائی پرفارمنس کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

یاسر عرفات کو بیٹنگ کوچ کی اضافی زمہ داری بھی سونپی گئی ہےجبکہ ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی بیٹرز کو پیش آنیوالی تکنیکی مسائل پر کام کرینگے۔

پی سی بی کے مطابق یاسر عرفات لاہور میں انتیس دسمبر سے شروع ہونیوالے ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ کے فرائض بھی انجام دینگے جو پانچ روز تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں