جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا جے یو آئی میں شامل

iqbal fana

جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے جے یو آئی میں شامل


جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا جمعیت علما اسلام میں شامل ہوگئے ہیں ۔

کئی نامور سیاستدان آئندہ عام انتخابات کی دوڑ سے باہر

ڈاکٹر اقبال فنا کا کہنا ہے کہ علاقے کے بہترین مفاد اور دوستوں سے مشاورت کے بعد جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے ہیں۔

آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تبدیل کرنے کی منظوری

محمد فہیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے پرویز خٹک نے کام کیے ہیں ،خیبرپختونخوا میں ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔

پرویز خٹک نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن مہم جاری ہے ، اپنا پیغام لوگوں کو پہنچا رہےہیں۔

ہم نے صرف حکومت نہیں کی اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے،ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی۔

میلبرن ٹیسٹ،وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کیلئے چیلنج بن گیا

الیکشن کے بعد اور بھی لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،کافی سیٹوں پر ہمارے دوست آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بہتر سمجھا کہ آزادالیکشن لڑیں،جیسے ہی الیکشن ہوں گے وہ پارٹی میں شامل ہو جائیں گے ،مختلف علاقوں سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ شامل ہوں تو ٹھیک،پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں تو لوٹا،میرے جیسے آدمی کولوٹا کہا گیا، میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے۔

سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات

کوئی ہمت کرسکتا ہے کہ اپنی پارٹی بنائے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے میں آیا ہوں،وفاق میں چار سال حکومت میں رہے،خیبر پختونخوا کو ایک روپیہ نہیں دیا۔

ہمارے چلتے ہوئے کام بند کیے،ہمارے فنڈز بند کیے گئے،صوبے کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ غلط فہمی میں نہ آئیں۔


متعلقہ خبریں