راولپنڈی، گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ،آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا


راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جوڑیاں کے مقام پر گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ جس پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے گیس لائن، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور ایک گھر کو لپیٹ میں لیا۔

ایبٹ آباد میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گر گئی ، خاتون 8 بچوں سمیت جاں بحق

آگ لگنے کے کچھ دیر بعد 3 فائرٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہو گئیں جبکہ مزید گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔ آگ لگنے کے بعد قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا۔ تاہم کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp