محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔
آزادکشمیر میں بعض مقامات پر بارش اوربرف باری کی پیشگوئی ہے، بالائی سندھ میں رات کو دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔
سیالکوٹ، نارووال،گجرات، جہلم اورراولپنڈی میں ہلکی بارش جبکہ مری،گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مانسہرہ اوربالاکوٹ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مالاکنڈ اورایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
بہا ولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان میں رات کو دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔