سیاستدانوں سے مایوس چائے فروش ملک اشفاق بھی الیکشن لڑنے میدان میں اترگیا


مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ایک چائے فروش نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔

چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

ملک اشفاق بھٹی کا کہنا تھا ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آتے ہیں وعدے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر میں جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بنائیں گے اور سڑکیں پکی کریں گے، غریبوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔


متعلقہ خبریں