عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کا علم نہیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایک قومی اور 2صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگے ہیں اور لگتے رہیں گے، بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عثمان ڈار کے گھر پر واقعے کی مذمت کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کا علم نہیں۔


متعلقہ خبریں