عام انتخابات، پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عام انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پرویز الہی اور شیخ رشید کی میڈیا نمائندگان سے عدالت میں غیر رسمی گفتگو ہوئی،اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ میں حلقہ 56اور 57 سے الیکشن لڑوں گا، میں پرویز الہی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔

فواد چودھری کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑوں گا، میں نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ این اے 56اور 57میں کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں