تحریک اصلاحات پاکستان پارٹی آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز کیسے بنی؟ 

PTIP

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم انویسٹی گیشن ٹیم )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک اصلاحات پاکستان کا نام تبدیل کرکے پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرینز موجودہ الیکشن کے لئے رجسٹرڈ کردی ہے، الیکشن کمشن نے اسکا نوٹیفیکشن بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز الیکشن کمیشن میں تحریک اصلاحات پاکستان کی جگہ رجسٹریشن کیسے ہوئی؟ ۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم تفصیلات سامنے لے آئی ہے جس کے مطابق پرویز خٹک کو پارٹی رجسٹریشن کے لئے ن لیگ شاہ جی گل آفریدی کی بنائی گئی پارٹی کا سہارا لینا پڑا۔

تحریک انصاف پارلیمینٹرینز ن لیگ میں ضم پارٹی تحریک اصلاحات پاکستان کی وجہ سے رجسٹرڈ ہوئی، تحریک اصلاحات پاکستان شاہ جی گل آفریدی کے نام سے الیکشن کمیشن میں 2021 میں رجسٹرڈ تھی۔

لیکن شاہ جی گل آفریدی نے رواں سال جون میں اپنی پارٹی کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک اصلاحات پاکستان کا پہلا نام متحدہ قبائل پارٹی تھا، متحدہ قبائل پارٹی 2009میں رجسٹرڈ ہوئی تھی ،2021میں نام تبدیل کرکے تحریک اصلاحات پاکستان کیا گیا۔

آج تحریک اصلاحات پاکستان کا نام تبدیل کرکے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنا دیا گیا، تحریک اصلاحات پاکستان کے ایک بانی ممبر حبیب نور نے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

حبیب نور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکڑی ہیں، حبیب نورچند ماہ قبل پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کو مشورہ دیا کہ میری پارٹی کا نام تبدیل کرلیتے ہیں۔

حبیب نورنے کہا ہے پاکستان تحریک اصلاحات نام کی کوئی پارٹی الیکشن کمشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے، حبیب نور نے ہم انویسٹگیش ٹیم کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج پارٹی کا نوٹیفیکیشن کیا ہے۔

تاہم کمشن کے نوٹیفیکیشن میں پارٹی کا نام ایرر لگتا ہے جیسے تحریک اصلاحات پاکستان کو پاکستان تحریک اصلاحات لکھا گیا ہے۔ پاکستان تحریک اصلاحات نام کی کوئی کمشن کے ساتھ پارٹی رجسٹرڈ ہی نہیں، پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کی رجسٹریشن سے متعلق نوٹیفیکیشن کی غلطی پر الیکشن کمیشن کے موقف کا انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں