2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس میں گوگل کا پہلا نمبر

گوگل

2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں ایک بار پھر گوگل نے نمبرون پوزیشن حاصل کی ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کے مطابق  گوگل کے بعد فیس بک کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جبکہ تیسرے پر ایپل نے قبضہ جمایا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں ایپل اور ٹک ٹاک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس سال مزید تنزلی کے بعد ٹک ٹاک کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔

مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا۔ 7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔

جہاں تک 2023 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔

انسٹاگرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔

اس سال جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی کیٹیگری بھی اس فہرست میں شامل کی گئی جس میں چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے حصے میں پہلا نمبر آیا۔

جس کے بعد character.ai دوسرے جبکہ QuillBot تیسرے نمبر رہا۔ اس فہرست میں گوگل بارڈ حیران کن طور پر 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں