سونا فی تولہ 400 روپے مہنگا ، قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 ہو گئی

gold سونا

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2047 ڈالر پر آ گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 577 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09 روپے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں