دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا


چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔

عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ احسان اللہ کو فٹنس کے لئے مزید وقت لگے گا جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ فٹ ہو گئے ہیں،وہ پی ایس ایل کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں