الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار کا پاکستانی شہری ، عمر 25 سال ہونا لازمی

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔

قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوارکا ووٹر ہونا اور صوبائی اسمبلی کی نشست کا امید وار متعلقہ صوبے کا رہائشی اور ووٹر ہونا ضروری ہے۔

شفاف الیکشن کیلئے نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر اور جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔

غیر مسلم نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ پاکستان کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہو سکتے ہیں۔ انتخابی اخراجات سے متعلق ہر امیدوار کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولیں۔ اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہونے کی صورت میں  اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذاتِ نامزدگی میں درج کریں۔

الیکشن 2024: ریٹرننگ افسران کی تربیت دوبارہ شروع، ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی

کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، اس کے علاوہ کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ بیانِ حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر تصدیق کرا کر دیں گے۔ امیدوار کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ اپنی اہلیہ یا شوہر اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل لکھیں۔

کاغذاتِ نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز، تائید کنندہ کی جانب سے مجاز شخص جمع کرا سکتا ہے۔ امیدوار کا اپنی تازہ ترین تصویر کاغذاتِ نامزدگی پر مخصوص جگہ پر چپکانا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں