نواز شریف نے رابطہ کیا اور نہ ہی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نہ ہی نواز شریف نے رابطہ کیا اور نہ ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں۔

کراچی والو! اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو، ہم نے وہاں امن قائم کیا، نواز شریف

چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر اور وزیراعظم کہہ رہے ہیں الیکشن ہوں گے، کیا لوگوں کو یقین نہیں ہے کہ الیکشن ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کے ساتھ ملک نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس کو 4سال ہوگئے ہیں، پانچواں شروع ہوگیا ہے، ایک کیس پہلے بنا تھا وہ بھی ختم ہوگیا یہ بھی ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں