آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات ، باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سینٹکام کمانڈر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، خطے کی سکیورٹی کی صورتِحال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹکام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں