عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتےہی تحریک انصاف میدان میں آگئی

pti

پاکستان میں جنرل الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پاکستا ن تحریک انصاف میدا ن میں آگئی۔

میدان میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا آرگنائزر ٹیم نے پاکستا ن سمیت 20غیر ممالک میں ورچوئل جلسہ کر کے دھوم مچا دی۔ پاکستان ملک اور دیار غیر میں بیٹھے ہوئے پی ٹی آئی کے لیڈران جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے پی ٹی آئی کے کارکنان، عہدیداران اور امیدواران کے ساتھ غیر جمہوری ظالمانہ انتقامی کاروائی اور ان پر جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی شدید مزمت کی۔

مقررین نے پی ٹی آئی کے کارکنان، عہدیداران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں 8فروری کے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کی مہم شروع کر دیں جبر اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں نوجوانوں کے مستقبل اور ملک کو معاشی استحکام صرف اور صرف ہما را لیڈر عمران خان ہی ٹھیک کر سکتا ہے۔

اس پروگرام میں حلقہ این اے 50اٹک کے امیدوار زلفی بخاری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اوورسیز سوشل میڈیا کو مبارک باد دیتا ہوں انہوں نے تاریخی ورچوئل جلسہ کیاانہوں نے ظل شاہ اور ارشد شریف اور دیگر صحافی شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور عمران ریاض، پیرزادہ اور دیگر صحافی دانشوروں کو بھی سلام پیش کیا جو موجودہ حکومت کے انتقامی حربوں سے تنگ آکر دیار غیر میں اپنے تجزیئے کر رہے ہیں۔

سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ مجھے میرے حلقہ این اے50کے عوام سے دور رکھ کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے چھوٹے چھوٹے مقدموں میں ملوث کیا گیا تاکہ میں اپنے ملک واپس نہ آسکوں ہمار ے لیڈر نے9مئی کے واقعہ کی مذمت بھی کی جبکہ اسلام آباد کے جلسوں میں کسی قسم کی بد امنی نہیں ہونے دی

انہوں نے کہا حیرانگی کی بات ہے ایک شخص جو مجرم بھی ہے اور مطلو ب بھی وہ ملک میں بیٹھا ہواہے جس نے کوئی جرم نہیں کیا وہ جیل میں ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ یہ اووسیز پاکستانی بھائی 18ارب ڈالر اس ملک کو بھیجتے ہیں لیکن یہ جاگیر دار سرمایہ دار انکی محنت کی کمائی بھی عوام پر خرچ کر نے کے بدلے اپنے خزانے میں ڈالتے ہیں

حکومت تہذیب سے گرے ہوئے مقدمے قائم کرکے کچھ حاصل نہیں کر سکے گی 8فروری ان غداروں سرمایہ داروں جاگیرداروں کا آخری دن ہو گا آپ نے گھروں سے نکل کر یہ ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کس کی خاطر قیدکاٹ رہا ہے اسے آزاد کروانا ہے۔


متعلقہ خبریں