پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی، پی ٹی آئی نے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

Hamad Azhar

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ جانے والے رہنماؤں کی بڑی تعداد پارٹی میں واپسی کی خواہش مند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا کہ جن افراد نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ان کی بڑی تعداد واپسی کی خواہش مند ہے، ایسے افراد کو پارٹی میں واپسی کا اعلان کرنا ہو گا جس کے بعد کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ صرف عمران خان کریں گے۔

9 مئی واقعات ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈاپور سمیت 18 پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک

حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ضروری اعلان برائے پارٹی ٹکٹ کیا، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار صرف اپنے ہی نہیں بلکہ اپنے کورنگ امیدوار کے بھی کاغذات نامزدگی مقررہ وقت کے اندر جمع کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے جانچ پڑتال جاری ہے لیکن حتمی فہرست دو ہفتے بعد شائع ہو گی۔


متعلقہ خبریں