سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 17 ہزار ، 200 کا ہو گیا

سونا مہنگا GOLD PRICE

عالمی بازار میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 214 روپے ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں سونا سستا ، قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر بڑھ کر 2043 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں