ارجنٹائن، شدید طوفان کے باعث طیارے آپس میں ٹکرا گئے


ارجنٹائن میں شدید طوفان کے باعث بیونس آئرس ائیر پورٹ پر کھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن میں شدید طوفان کی وجہ سے 13 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مختلف شہروں میں تیز چلنے والی ہوائوں کے باعث بجلی سمیت مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لیبیا، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

رپورٹس کے مطابق طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا گیا تھا جہاں ہواوں کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

طوفان کی شدت کی وجہ سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بیونس آئرس ایئرپورٹ پرکھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔نقصان کی وجہ سے شیڈول پرواز منسوخ کر دی گئی تھی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا ، ہزاروں افراد اسپتال داخل

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ تیز ہواؤں نے پارک کیے گئے طیاروں کو نقصان پہنچایا ہو۔ اسی طرح کے واقعات برازیل، فرانس اور سعودی عرب میں بھی پیش آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں