پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستانی بیٹنگ فلاپ ، آسٹریلیا کو 300 رنز کی برتری


پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر 300 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2 ، 2 جبکہ نتھن لائن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

تیسرے دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ کپتان شان مسعود 30 رنز کی انفرادی اننگ کھیل کر پولین لوٹ گئے۔

امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے ، سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف 9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے ، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن، شاہین شاہ آفریدی کو ٹریوس ہیڈ نے آئوٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں