بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیر اعظم


مظفر آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ک بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو ہم پاکستانی شہری سمجھتے ہیں اور اپنے شہریوں کے حقوق کی پامالی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ کشمیر بھارت کا تھا ہے اور نہ ہی رہے گا۔ بھارت اپنی حد میں رہے اور اسے پار نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جلد اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہو گا اور تحریک کو کیسے جلابخشنی ہے کیسے بڑھاوا دینا ہے اس پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خارجہ اور ہمارے مشن متحرک نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ مایوس نہ ہوں اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یک طرفہ اقدام پاکستان کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ہے جبکہ بھارتی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی، غیر منصفانہ اور کشمیر پر سیاسی عزائم پر مبنی ہے۔


متعلقہ خبریں