پیٹرول 14، ڈیزل 13.50 سستا


حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13.50 پیسے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 267.34 روپے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 276.21 مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی نئی قیمت191روپے 2 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں