ابھی تک انتخابی شیڈیول جاری نہیں ہوا، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن election commision

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ  ابھی تک انتخابی شیڈیول جاری نہیں ہوا ،سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، 20 سے 25 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا،15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی،17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی.


متعلقہ خبریں