زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جا رہا ہوں، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جا رہا ہوں۔

راولپنڈی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا حال سب کے سامنے ہے، ایک طرف بدترین لوڈ شیڈنگ ہے تو دوسری جانب ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں، ملکی معیشت تباہ  ہے اور ڈالر 122 روپے تک جا پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ حکومت بنانے جا رہا ہوں، اب ملک سے چوروں کا صفایا ہوگا، ہماری حکومت ملکی مفاد میں کام کرے گی، اقتدارمیں آتے ہی راولپنڈی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے اور سب سے پہلے شہر سے منشیات  فروشوں کا خاتمہ کریں گے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے  پر بھی اگر سب سے پہلے کوئی بولا تو وہ میں ہی تھا۔


متعلقہ خبریں