شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، معین خان

کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے سرفراز احمد کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔معین خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ڈائریکٹر معین خان نے شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی سیلکشن سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا سپلیمنٹری میں شرجیل خان ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے ، دس برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہو گی ، ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو جتوانے کی پلاننگ پر نظر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا ابتدائی سکواڈ مکمل کر لیاہے


متعلقہ خبریں