اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوکا دلچسپ جواب
تحریری فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر از سر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن درخواست گزار کا مؤقف سن کر ٹھوس فیصلہ کرے۔
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے۔
عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل 9 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مثال کے طور پر کوہاٹ کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے 3 لاکھ زائد ہے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔