سونا 5700 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار ، 300 کا ہو گیا

سونا (gold )

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 54 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5700 روپے کے اضافے سے 218300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 4887 روپے کے اضافے سے 187157 روپے کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کے اضافے سے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01 روپے کے اضافے سے 2271.94روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں