پاکستان کی سینٹرل ایشین رپبلکس کے ساتھ تجارت 487 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی


پاکستان کو حالیہ مہینوں میں معاشی اور تجارتی میدان میں بڑی کامیابی ملی ہیں اور اس کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کے ساتھ تجارت 100ملین ڈالرسے بڑھ کر487ملین ڈالرتک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق نئی قیادت نے پاکستان کی سالمیت کے پیش نظر متعدد بڑے فیصلے اوراقدامات کیے، ان فیصلوں اوراقدامات کی بدولت آج پاکستان اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہے۔

پاکستان کے حالیہ منصوبوں اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کی جانب کامیاب کارروائیوں سے ثابت ہوگیا پاکستان کو تجارت کے لیے افغان روٹ کی ضرورت نہیں۔

سوئس کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

پاکستان اس وقت سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ چین،ایران،ازبکستان،ترکی،آذربائیجان اور دیگر ممالک کے ذریعے تجارت سرانجام دے رہا ہے، حال ہی میں این ایل سی کے دو ٹرک کرغزستان کے ذریعے ادویات کی کھیپ لے کر بشکیک پہنچے۔

اس سے پہلے این ایل سی کے دوٹرک پاکستان سے کرغزستان کے راستے قازقستان آم اور گھریلو سامان لے کر گئے تھے،پاکستان میں خصوصاًپچھلے ایک سال میں سینٹرل ایشین رپبلک ممالک کے ساتھ تجارت 487ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے 240سے زائد کامیاب آپریشنزمکمل کیے،نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی کاوشوں سے مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموارہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں