کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کی معیشت

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔

فچ کی جانب سے کہا گیا کہ اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔

فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں